لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کسان کارڈ پر تصویر لگانے کے
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس میں آج 12 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے
خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے
شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ
بارہا ایسی ذاتی تشہیر سے منع کر چکی ہے، عوام کے پیسے سے اشتہار نہیں دیا جا سکتا۔جس کے جواب میں وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ درخواست وقت سے پہلے دائر کی گئی ہے۔