اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں لاکھوں مسلمان آج مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے۔
آج نماز مغرب سے قبل مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوئے۔ ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں اور یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلۃ القدر بھی مل جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا کے ساتھ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم
اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔
عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد متعکفین اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو جا سکیں گے جبکہ خواتین اپنا اعتکاف گھروں میں مکمل کرتی ہیں۔