اہم خبریں

کیا حکومت تمام ملازمین کے لیے عید الاؤنس کا اعلان کریگی؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایک سرکاری میمورنڈم گردش کررہا ہے کہ حکومت پاکستان عید الفطر کے موقع پر تمام ملازمین کو الائونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میمو رنڈم جعلی ہے وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایسا کوئی نو ٹیفکیشن جاری
مزید پڑھیں:عرب امارات ، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

نہیں کیا گیا جعلی میمو رنڈم میں کہا گیا تھا کہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کو عید الفطر کے لیے ان کی بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ بھی کہا گیا کہ یہ الاؤنس وفاقی سیکرٹریٹ کے تحت تمام محکموں اور ڈویژنوں پر لاگو ہوگا۔میمو کی

تاریخ 29 مارچ ہے اور اس میں نمبر F.No.14(10R-3/2021-324) ہے۔تاہم میمو میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ الاؤنس محکموں کو اپنے بجٹ سے ادا کرنا ہوگا۔میمو پر فوزیہ حسین کے دستخط بھی ہیں اور تمام محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں