اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
مالاکنڈ، دیر بالا، لوئر دیر، باجوڑ، غذر اور گاہکوچ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزیدپڑھیں:تمباکو نوشی پر قابوپانے کیلئے ٹیکسز میں اضافہ کرنا ہوگا،ماہرین صحت کا حکومت سے مطالبہ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی۔