اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔
مزیدپڑھیں:شارجہ انتظامیہ نے اذان میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید کردی
الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو خیبر پختون خوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔