راولپنڈی (نیوزڈیسک)عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرعائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے 12 مارچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جو آج جمعرات کو ختم کر دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:28 مارچ 2024 کو پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان ، صارفین پریشان
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر تمام قیدی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں سے مل سکیں گے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا ، جیل حکام کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔