اہم خبریں

جے یو آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(نیو زڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے بیان جاری کیا۔فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کا
مزید پڑھیں:جی ڈی اے کے غلام مرتضیٰ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ جے یو آئی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔صدر جے یو آئی نے کہا کہ پارٹی نے عوام میں جانے اور انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ جے یو آئی کی جانب سے واضح ہے کہ پارٹی نے آگے بڑھنے

کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسے کراچی، پشاور اور لاہور میں بھی ہوں گے۔ جے یو آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن بے بس ہے کیونکہ اسے رزلٹ ترتیب دینے کی اجازت نہیں ہے۔فضل

الرحمان نے مزید کہا کہ آج ہائی کورٹ کے جج کہہ رہے ہیں کہ ان کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ماضی کی باتوں سے پردہ اٹھا دیا۔

متعلقہ خبریں