اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترویح کے دوران نامعلوم شخص بحریہ ٹاون مسجد میں خواتین سیکشن میں داخل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نماز تراویح کے دوران عبایا پہن کر بحریہ ٹاؤن فیز 3 کی مسجد میں خواتین سیکشن میں داخل ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لندن میں رہائش کیلئے میرے تعلقات اور دوست ہی کافی ہیں، حریم شاہ
مذکورہ شخص نے آخری رکعت میں ٹارچ سے فون اور قیمتی سامان تلاش کئے تاہم خواتین میں سے ایک خاتون نے مردانہ پیردیکھ کر شور مچادیا ۔ خواتین کے شور مچانے پر سکیورٹی اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک نامعلوم شخص موقع سے فرار ہو چکا تھا۔۔ ذرائع کے مطابق خواتین کی عبادت گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے ۔