کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان میں سینیٹ کے انتخاب کیلئے صوبے کی پارلیمانی جماعتوں کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔
کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں تمام 11 سینیٹرز کو اتفاق رائے سے منتخب کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی پی پی کے 3، اے این پی اور نیشنل پارٹی کے ایک، ایک امیدوار کو کامیاب بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)، جے یو آئی اور بی اے پی کے امیدواروں کا فیصلہ چند روز میں کر لیا جا ئے گا۔ اس سلسلے میں ذمہ داریاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تفویض کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر انتخاب دو اپریل کو ہوگا۔