لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 97 میں سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں اور مختلف دیہات كا دورہ کرتے ہوئے كاركنان سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں كے مسائل سنے۔
ہمایوں اختر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھی حلقے کے عوام سے رابطہ جاری ہے اور رہے گا، ہمیں معلوم ہے کہ حلقے کے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدپڑھیں:غزہ جنگ بندی ،قطرمیں حماس،اسرائیل بلواسطہ مذاکرات
رہنما آئی پی پی نے کہا کہ وعدے کے مطابق ذاتی حیثیت میں جو ممکن ہوا علاقے کےلیے کروں گا۔ 8 فروری کو اس حلقے میں جو کچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔