اہم خبریں

صدر زرداری سےسعودی وزیر دفاع کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے شہزادہ خالد بن سلمان کے دفاعی تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

اس سے قبل سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر موجود تھے۔

شہباز شریف اور شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات میں امن و سلامتی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر دفاع کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پچھلے دور میں سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سعودی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں