اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی درخواست پر یکم اپریل سے راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں تاجروں کی رجسٹریشن شروع ہوگی۔تاجر دوست اسکیم کے تحت اسلام آباد،
مزید پڑھیں:بے نظیر کفالت سکیم کے تحت مستحقین میں 45 ارب روپے تقسیم
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے خوردہ فروش یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع کر دیں گے اور یکم جولائی 2024 سے ٹیکس وصولی شروع ہو جائے گی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اس اسکیم کے تحت آن لائن مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرے گا۔ایف بی آر کے سینئر افسر نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ
ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے جاری ایس آر او میں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے خصوصی میکنزم کی سفارش کی گئی ہے۔تاجر دوست اسکیم کے دائرہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم ان شہروں کے سول ایریاز یا کنٹونمنٹس کی حدود میں ہر دکان، اسٹور، گودام، دفتر یا ایسی کسی دوسری جگہ کے لیے ہے۔
اس کا اطلاق ان کمپنیوں پر نہیں ہوگا جو قومی سطح یا بین الاقوامی چین اسٹور کی اکائی ہیں۔تاجر دوست اسکیم کے تحت، ہر تاجر اور دکاندار کو آرڈیننس کے سیکشن 181 کے تحت رجسٹریشن کے لیے درخواست دینا ہوگی اور یہ ٹیکس ایزی ایپ کے ذریعے 30 اپریل تک کیا جاسکتا ہے۔ کم از کم ماہانہ ایڈوانس ٹیکس ہر شخص پر اس کی آمدنی کے حوالے سے لاگو
ہوگا۔اگر سالانہ ایڈوانس ٹیکس صفر ہے تو ایسے شخص کو سالانہ 1200 روپے ادا کرنے ہوں گے لیکن اگر کسی وجہ سے کسی شخص کی آمدنی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے تو اگر کوئی شخص اپنا ایڈوانس ٹیکس ایک ساتھ یا بقایا رقم ادا کرے تو یہ لاگو نہیں
ہوگا۔ اگر ادا کیا جائے تو اس کا کل ایڈوانس ٹیکس 25 فیصد کم ہو جائے گا۔