اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متنازعہ خطبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی (مسجد مینجمنٹ) رولز نافذ کردیئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متنازعہ خطبہ دینے پر پابندی ہوگی۔1986 کے قوانین کے تحت اسلام آباد میں
مزید پڑھیں :طلباکی موجیں لگ گئیں،طویل چھٹیوں کا اعلان
تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی تمام مساجد اور نماز گاہوں میں 1986 کے قوانین کے بجائے 2023 کے قوانین نافذ کیے گئے ہیں، جس کے تحت مساجد اور نماز گاہوں سے کوئی متنازعہ خطبہ نہیں دیا جا سکتا۔قواعد کے مطابق،
مزید پڑھیں :35 لاکھ تاجروں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں مساجد اور نماز ہالوں کے وقف مینیجر کے طور پر ایک مستند عالم دین کو مقرر کیا جائے گا، جس کے لیے مستند عالم دین یا مسجد اور نماز ہال کا ٹرسٹی ہونا ضروری ہے۔قواعد میں کہا گیا ہے کہ وقف منیجر کا تقرر کیا جائے گا جو تمام قوانین کا
مزید پڑھیں :خنزیر کے جینیاتی تبدیلی والے گردے کی پہلی پیوند کاری کامیاب
پابند ہو اور اگر اسے شیڈول فور میں شامل کیا جائے تو وقف منیجر نہیں رہے گا۔قواعد کے مطابق مسجد منیجر کی تمام شرائط مسجد کے منتظم پر بھی لاگو ہوں گی اور مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا مبلغ جمعہ کا خطبہ یا کوئی لیکچر نہیں دے سکتا۔قواعد میں کہا گیا ہے کہ وقف منیجر ہر مسجد یا نماز گاہ کے تمام معاملات کا ذمہ دار بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں :محکمہ تعلیم سندھ نے سینکڑوں تقرریاں و تبادلے منسوخ کردئیے