اہم خبریں

سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی، عبدالقدوس، عبدالشکور خان سمیت دیگر کامیاب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے اسلم ابڑو اور جام سیف اللہ خان کا نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

مزیدپڑھیں:ہمیں ایوان کی بے توقیر ی پر مجبور نہ کیاجائے،اپوزیشن ارکان

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی اور آزاد امیدوار عبدالشکور خان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور چھ امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کئے گئے جس کے مطابق اسلام آباد سے ایک، سندھ سے دو جبکہ بلوچستان سے تین سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں