لاہور( نیوزڈیسک)اپیلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاغذات نامزدگی منظوری کی خلاف شہباز کھوکھر کی اپیل خارج کردی
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی بچت بینک ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی نئی شرح مقرر
،اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔