اہم خبریں

سندھ ، 23 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی( نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق کل (ہفتہ) 23 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم سندھ نے سینکڑوں تقرریاں و تبادلے منسوخ کردئیے

نماز فجر کے بعد اللہ تعالیٰ سے ملک و ملت کی بہتری کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی

جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔واضح رہے کہ یوم پاکستان ہفتہ کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں