اہم خبریں

2024 ، پہلا سورج گرہن کب اور کہاں کہاں ہوگا؟

میکسیکو(نیوزڈیسک)2024 کا پہلا سورج گرہن اگلے ماہ کی 8 اپریل کو ہونے والا ہے۔میکسیکو سے شروع ہونے والا سورج گرہن کینیڈا پہنچنے سے پہلے درج ذیل ریاستوں سے گزرے گا: ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ اور نیو ہیمپشائر۔چونکہ سورج گرہن امریکی ریاستوں کی اکثریت میں مکمل اندھیرا لے آئے گا، اس لیے سینکڑوں اسکولوں نے قبل از وقت بندش کا اعلان
مزید پڑھیں:گوہر خان نے عمرہ ادائیگی کے دوران پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ دکھادیا

کیا ہے۔اس کے علاوہ، مکمل سورج گرہن جو 4 گھنٹے 39 منٹ تک جاری رہے گا، ٹینیسی اور مشی گن کے بعض علاقوں میں نظر آئے گا۔
ہندوستان اور پاکستان میں سورج گرہن

سورج گرہن دیکھنا پاکستان یا بھارت کے لیے ممکن نہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق سال کا طویل ترین سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا۔اب لوگوں کے پاس اس سال مکمل سورج گرہن کا تجربہ کرنے کا موقع ہے جو کہ آخری بار پچاس سال قبل دیکھا گیا تھا۔ سورج گرہن کیسے ہوتا ہے؟سائنسدانوں کے مطابق جب چاند سورج کے سامنے سے گزرتا ہے تو اندھیرے کا ایک مختصر دورانیہ ہوتا ہے۔
دوسری طرف سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند بالکل زمین اور سورج کے درمیان سے گزر جاتا ہے۔یہ واقعہ سورج کی شعاعوں کو زمین کی سطح تک پہنچنے سے روکتا ہے، جس کے نتیجے میں مکمل سورج گرہن ہوتے ہیں، جو کچھ جگہوں پر مکمل تاریکی کے ادوار ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں