اہم خبریں

واٹس ایپ کا چیٹ میں تین پیغامات پن کرنے کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک )واٹس ایپ نے چیٹس میں ایک سے زیادہ میسج پن کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔پیغامات کو پن کرنے کا فیچر دسمبر 2023 میں واٹس ایپ نے متعارف کرایا تھا۔ جس کے تحت چیٹ میں پیغام کو پن کرنا ممکن تھا۔لیکن اب اس فیچر کو مزید بہتر کر دیا گیا ہے جس کے بعد
مزید پڑھیں:ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، دو جوان شہید

صارفین کسی بھی چیٹ میں تین پیغامات کو پن کر سکیں گے۔اس فیچر کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے ایک واٹس ایپ چینل میں کیا۔اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ہر قسم

کے پیغامات جیسے تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹ اور پولس کو پن کر سکیں گے۔یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔ لیکن گروپ چیٹس میں ایڈمن کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ ممبران کو اس فیچر کو استعمال کرنے دیں یا نہ دیں۔

صارفین کے لیے چیٹ کے ذریعے اسکرول کیے بغیر کسی بھی اہم معلومات تک فوری رسائی حاصل کرنا بہترین ہے۔خاص طور پر، پیغامات کو صرف ایک محدود وقت کے لیے پن کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کسی پیغام کو پن کرتے ہیں تو آپ کو 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 ماہ کے اختیارات میں سے انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

پیغامات کو پن کیسے کریں؟
پیغام کو پن کرنے کا عمل بہت آسان ہے۔
اس کے لیے جس میسج کو آپ چیٹ کے اندر پن کرنا چاہتے ہیں اسے دیر تک دبائیں اور پھر پن کا آپشن منتخب کریں۔نوٹ کریں کہ پیغامات کے ساتھ، آپ تین چیٹس کو بھی پن کرسکتے ہیں۔
پن کی ہوئی چیٹس واٹس ایپ کے ہوم فیڈ کے اوپری حصے میں ظاہر ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں