دبئی (نیوزڈیسک)یواے ای حکومت نے ٹریفک سگنل ٹھیک کرنے پرپاکستانی شہری کو انعام سے نوازدیا۔ پاکستانی شہری ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کے ناطے اپنی ذمہ داری نبھائی۔
ذیشان احمد جو عرصہ 10 سال سے متحدہ عرب امارات میں ڈیلوری رائڈر کا کام کرتےہیں،۔جب وہ ایک دن دبئی کی الوصل اسٹریٹ سے گزرا جہاں اسے ٹریفک سگنل کا نچلا حصہ خطرناک طور پر نیچے لٹکا ہوا نظراآیا تو احمد نے اپنی موٹرسائیکل روکر لٹکتی ہوئی لائٹ کو ٹھیک کیا اور دوبارہ اپنے راستے پرچل پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور، سرکاری ریٹ مقرر کرنے کے باجود دودھ اور دہی کی قیمتوں میں تیزی
ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ اس کا خیال تھا کہ لٹکنے والا پینل گرنے سے کسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہ ایک تیز ہوا کا دن تھا، اور مجھے خدشہ تھا کہ شاید یہ کسی پیدل چلنے والے یا دوسرے ڈرائیور سے ٹکراجائے اور کسی کو نقصان پہنچ جائے۔ اس لیے، میں نے جلدی سے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی،‘
مزید یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت : علی امین گنڈا پور کی 17 اپریل تک ضمانت منظور
‘ ذیشان نے مزید کہا تاہم اسے اس وقت معلوم نہیں تھا کہ کوئی اس پورے واقعے کو ویڈیو میں ریکارڈ کر رہا ہے اور یہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے گا۔یہ ویڈیو روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بنائی گئی جس نے ذیشان احمد کے آجر کو فون کیا اور اس سے رابطہ کی تفصیلات طلب کیں۔ اس کے بعد اسے آر ٹی اے سے کال موصول ہوئی جس نے کہا کہ وہ اس کی عزت کرنا چاہتے ہیں۔ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلیوری کرنے والے سوار ہمیشہ سڑک پر ہوتے ہیں اور بہت سی چیزیں دیکھتے ہیں۔ ہم ان جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں جہاں بہت سے لوگ نہیں پہنچ پاتے۔ لہذا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔