اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت آج (جمعہ) کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج شکیل
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ ، مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ دیگر 32 ریسٹورنٹس کی تفصیلات بھی طلب
احمد سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا
ہے کہ آج نو اپیلوں کی سماعت ہوگی۔مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذیشان کی دستاویزات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوگی۔ جبکہ فیصل جاوید اور اظہر مشوانی کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی بھی سماعت ہوگی۔