کراچی(نیوزڈیسک)24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے کابڑا اضافہ ہوگیا۔24 قیراط سوناجمعرات کو 232,400 روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی فروخت 227,800 روپے تھی۔
تفصیلات کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 195,302 روپے سے بڑھ کر 199,245 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 179,027 روپے سے بڑھ کر 182,642 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 2600 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 17.15 روپے اضافے سے 2229.08 ہو گئی۔















