اہم خبریں

پنجاب حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی صارفین کے لیے پیکج لانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے
مزید پڑھیں:پنجاب میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، تازہ ترین قیمتیں چیک کریں

والوں کے لیے پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کو جون کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی، ممکنہ طور پر بجٹ سے قبل اسکیم کا اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے، پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی

ہیں۔ حکومت مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کہتے تھے کہ قرض لینے کی بجائے خودکشی کر لیں گے۔ ہم نے 70 سال میں اتنے قرضے نہیں لیے جتنے ساڑھے تین سال میں لیے۔صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا جاری تھا کہ ‘ہمارے پاس اس وقت 300 ارب

روپے ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ہم نے اپنا ٹیکس سسٹم بہت بہتر کیا ہے۔ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے پہلے ٹیکس کا نظام زیادہ تسلی بخش نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے ریونیو میں مزید اضافہ کریں گے، جون میں پنجاب کا بہترین

بجٹ نظر آئے گا۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کیے گئے ہیں۔مجتبیٰ نے یہ بھی کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، حکومت ہر صورت ریلیف دے گی، پی ٹی آئی کے 4 سال میں پنجاب کا استحصال ہوا، ہمیں ان کی نااہلی ٹھیک کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں