لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے منگل کے روز اچھرہ بازار میں 24 فروری کو پیش آنے والے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم نے خاتون کو ہراساں کیا اور اس
مزید پڑھیں:انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم
کی جان لینے کی کوشش کی اور ہجوم کو تشدد پر اکسایا۔ واقعہ کے بعد وہ روپوش ہو گئے اور اپنے موبائل فون بند کر دیئے۔مشتبہ افراد کا سراغ آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے ذریعے کیا۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جانوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔دریں اثنا، انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اچھرہ بازار
واقعہ کیس میں ایک ملزم مولانا علیم الدین شاکر کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمان کو ضمانت میں ریلیف حاصل کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مولانا علیم الدین شاکر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی، جو اس دوران ان کے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔اچھرہ پولیس نے درجنوں شناخت شدہ اور
نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن سے خاتون کی جان کو خطرہ ہے۔