اسلام آباد ( نامہ نگار )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس مطابق ملک میں آٹے کا مسئلہ سپلائی اور ڈیمانڈ پر پورا نہ اترنے سے ہوا، رکن کمیٹی جام مہتاب نے کہا کہ بیوپاری سستی گندم خرید کر مہنگی بیچ رہی ہے،ایسا نظام ہو کہ گندم زخیرہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،افغانستان میں گندم سمگل ہو رہی ہے،ہم سب سوئے ہوئے ہیں، یوریا اور گندم افغانستان سمگل ہورہی ہے،یوریا گورنمنٹ کی مقررہ قیمت سے 800 روپے فی بیگ مہنگا بیچا جارہا ہے۔














