اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور عوام ارزاں رہائشی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ان خیالات کا انھوں نے پیر کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے ، نے محکمہ کے انتظام اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں :راشد محمود سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات
وفاقی وزیر نے میرٹ پرپلاٹس کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی اورالاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی بے ضابطگی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ اتھارٹی کا مکمل اور شفاف آڈٹ کریں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ کسی بھی بے ضابطگی پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں الاٹیوں سے کیا گیا
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کمی کا اعلان
وعدہ پورا کرنا ہوگا اور سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کی سہولت کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کے لیے کم لاگت اور سستی رہائش کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پرسیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور وزارت اور ایف جی ای ایچ اے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔