اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان کی حدود کے اندر فوجی اپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں آج صبح آپریشن کیا گیا، یہ ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تھا جو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد حملوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 مارچ کو میر علی میں پوسٹ پر اس گروپ نے ہی حملہ کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:لاہور،شہبازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کو اہمت دیتا ہے، پاکستان افغان اعوام کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوششیں کرتا رہے گا۔