اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کمی کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور خواتین قیدیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

والد کے ساتھ جیل میں قید کی سختیاں برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو آج رہا کیا جا رہا ہے، کچھ قیدیوں کو آنے والے دنوں میں سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، انہوں نے قیدیوں کو

دی جانے والی سحری اور افطاری کا جائزہ لیا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھ کر اطمینان ہوا، قیدیوں کی اصلاح کے لیے کچھ پروگرام پلان کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کا نوٹسوزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں گٹروں کی صفائی کے دوران

گٹر مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک سیور مین ڈیوٹی کے دوران المناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں