یروشلم(نیوز ڈیسک )اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن کرے گا۔تفصیلات کے مطابق رفح غزہ کا مغربی علاقہ ہے جو مصر کی سرحد سے جڑتا ہے اور اسی سرحد سے غزہ
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 9، آج اسلام آباد اور ملتان کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا
کے لوگ کسی کام کے لیے باہر جاتے ہیں۔اسرائیلی کابینہ نے رفح پر حملے کی منظوری دے دی۔ اضافی جنگی بجٹ ابھی منظور نہیں ہوا۔ تاہم، کابینہ کی طرف سے رفح پر حملے کی منظوری بنجمن نیتن یاہو کے لیے ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل رفح میں 1500000 فلسطینیوں کو رہنے نہیں دے گا۔اسرائیل کے مختلف مخالفین اور اتحادیوں نے رفح میں فوجی آپریشن نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ بینجمن نے امریکی سینیٹر چک شومر کی تقریر کو احمقانہ قرار دیا۔