امرتسر (نیوز ڈیسک ) آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش پر والدین کی مداحوں کو مبارکباد، والد بلکور سنگھ نے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے،معروف بھارتی مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد والدین بیٹے کو انصاف
مزید پڑھیں:امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے اسلام قبول کرلیا
دلانے کے لیے سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے، تاہم اب نومولود کی پیدائش کے بعد بھی سب کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔والد بلکور سنگھ نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق اتوار کی صبح انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کی تھی، جس میں انکا کہنا تھا کہ گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جبکہ مداحوں کا
شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے‘۔والد کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحتمند ہیں، جبکہ نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے ماں بننے والی ہیں، 58 سالہ والدہ کے ہاں یہ دوسری اولاد ہے۔