اسلام آباد(نیوزڈیسک )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر دورۂ پاکستان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان ،شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد بدر کی نماز جنازہ ادا
کرنے آرہے ہیں۔ وہ شہباز شریف کی دعوت پر رمضان المبارک کے فوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ جس پر سعودی ولی عہد
نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔