راولپنڈی (نیوز ڈیسک )شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف
علی اور کیپٹن محمد بدر شہید کی نماز جنازہ اتوار کو چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ
نماز جنازہ میں صدر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:بھارت ٹی ٹی پی کو فنڈز فراہم کر رہا ہے،آصف درانی
۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ شہداء کی آبائی
علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی
پوسٹ اور اس کے بعد کلیئرنس آپریشن پر دہشت گردوں کے ایک گروپ کے حملے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ہفتے کی صبح چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔