اسلام آباد(نیوزڈیسک )ملتان سلطانزکی اسپن بولنگ کوچ ایلکس ہارٹلے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھ رہی ہیں.
غیرملکی خبررساں ادارے کودئیے گئے انٹرویو میں ایلکس ہارٹلے نے کہاکہ میں رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں.
ایلکس ہارٹلےنے کہاکہ میں مشکل صورتحال کاسامناکرنے کے لیے ہروقت تیار رہتی ہوںاورایسے وقت میں جب ٹیم کے لڑکے روزے رکھ رہےہیں تومیں نے سوچاکہ میں بھی روزے رکھوں تاکہ مجھے محسوس ہو کہ روزے کے دوران ان پرکیاگزرتی ہے اوران کی حالت کیسی ہوتی ہے.
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میر علی میں دہشتگرد حملے کی مذمت
انہوں نے کہاکہ ہمارے میچز رات 9بجے شروع ہوتے ہیں تومیں یہ جانناچاہتی تھی کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں،روزے کی حالت میں دن بھرکچھ بھی نہیں پی سکتےاورنہ ہی کچھ کھاسکتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی روزے رکھناشروع کردئئے ہیں،ابھی روزہ افطار کیاہے،افطاری میں کھجوریں ،چنے ،سلادوغیرہ ہوتاہے اوراس کے بعد سارے کھاناکھاتے ہیں ،اوراس کے بعد ہم صبح چار بجے تک کھاپی سکتے ہیں .
اس کے بعد ہماراآخری کھانا(سحری)ہوتاہےاس کے بعد ہم شام تک کچھ نہیں کھاتے،ہمارے میچز چونکہ رات 9 بجے شروع ہوتے ہیں اس لیے ہم سارادن سوتے ہیں.
میں نے سوچاکہ جب تک میں یہاں ہوں میں ٹیم کے باقی ممبرز کے ساتھ روزے رکھوں۔