اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کرلیا اور بلے کا نشان بھی واپس مل گیا تو سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہتھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کرلیا اور بلے کا نشان بھی واپس مل گیا تو سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ دونوں جماعتیں ضم ہو کر پی ٹی آئی بن سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈا پور کی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
اسی حوالے سے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہو سکتی۔
کنور دلشاد نے کہا کہ اگر تحریک انصاف ضم ہو بھی جائے تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت میں قانونی اور آئینی رکاوٹیں حائل ہیں۔