اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈونلڈ
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی
بلوم نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سپیکر قومی
اسمبلی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پارلیمانی
رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بھی اہمیت دیتا
ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے مسلسل تعاون کرے گی۔















