کراچی(نیوز ڈیسک )ملک کے سب سے بڑے ٹیکس چور گروہ کے سرغنہ کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ترجمان کے مطابق ملزم آصف رزاق دینار ٹیکس چوری کے وسیع نیٹ ورک کا سرغنہ اور ماسٹر
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ
مائنڈ ہے۔ ملزم کو کارپوریٹ ٹیکس آفس کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ملزم جعلی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔ ملزمان کا گروہ اربوں روپے ٹیکس ریونیو چوری کرنے کے لیے جعلی
رسیدیں تیار کرتا ہے۔ترجمان کارپوریٹ ٹیکس آفس کے مطابق آصف دینار کی گرفتاری ٹیکس چوری کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے، ملزم کے دفتر سے اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔