اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، کیلے، انڈے، ایل پی جی سمیت 18 اشیائے خوردنوش مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 35 فیصد بڑھ کر پارہ بتیس اعشاریہ آٹھ، نو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی طور پر شرح 32 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیاز 13، ٹماٹرکی فی کلو قیمت 30 روپے، کیلے فی درجن 34 روپے، انڈے فی درجن 19 روپے تک ہو گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب
جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے، لہسن فی کلو 22 روپے اور مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک، زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔
البتہ رپورٹ کے مطابق برانڈڈ خوردنی تیل، برانڈڈ گھی اور آٹے کا تھیلا سستا ہوا ہے۔ رواں ہفتے تازہ دودھ خشک دودھ دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے ہیں۔