اہم خبریں

برطانیہ ، یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج

لندن( نیوز ڈیسک )پولیس نے سوشل میڈیا پر متحرک یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کردیا۔کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ 9 مئی کو دہشت گردی پر اکسانے پر عادل راجہ کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرے
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی مقدمات کے خلاف درخواست نمٹا دی

گی، اس لیے پولیس نے شواہد کی کمی کے باعث عادل راجہ کے خلاف مقدمہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔عادل راجہ کو 12 جون 2023 کو ٹیمز ویلی پولیس نے دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں چشمہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ عادل راجہ کو برطانیہ سے باہر ایک غیر برطانوی شخص کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد

انہیں تین بار ضمانت ملی، پولیس نے ان کے کمپیوٹر کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔دوسری جانب عادل راجہ نے تفتیش کے دوران کمپیوٹر کو پہنچنے والے نقصان پر پولیس سے معاوضہ مانگ لیا ہے۔عادل راجہ کے خلاف پاکستان میں کئی مقدمات درج ہیں لیکن وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں