لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن ایکس بلاک کرنے پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری حافظ شاکر محمود کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ اس
مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نےطویل ترین مال بردار ٹرین چلاکر ریکارڈ قائم کردیا
درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر شامل ہیں۔عدالت نے کہا کہ ہم اس کیس سے متعلق وفاقی حکومت کے وکیل کا موقف سن کر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے اور انہیں ذاتی طور پر بلایا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ ’ایکس‘ کو
بلاک کرنا آزادی اظہار کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے اور آئینی طور پر کسی شہری سے بنیادی حق چھینا نہیں جا سکتا۔