اہم خبریں

جعلی نوٹوں کی روک تھام، پلاسٹک کے نوٹ بنانیکا منصوبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج (جمعہ) کو بھی جاری رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو فیڈرل بیورو آف ریونیو
مزید پڑھیں:انڈس موٹرکمپنی کا ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

(ایف بی آر) میں اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی کے لیے مزید ہنگامی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔یہ بھی اطلاع ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے حکام آئی ایم ایف کے وفد کو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کے نئے نوٹ جاری کرنے

کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔ایسے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت ملکی رپورٹس جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کی کارکردگی پر

ماہرین سے رپورٹ تیار کرے۔رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی اس شرط پر عمل درآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو کرنا ہوگا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ انہوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں