اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) میں سیاسی ڈائیلاگ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان سے مذکورہ تینوں جماعتوں کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوا ہے۔
تاہم کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈائیلاگ میں فیصلے کے تحت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کو ایک، ایک نشست ملی۔