اہم خبریں

حسن اور حسین نواز عدالت کے سامنے سرنڈر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز عدالت کے سامنے سرنڈر، تین ریفرنسز پر دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ، اشتہاری کا اسٹیٹس ختم ، ، 50 ہزار روپے مچلکوں کی عوض ضمانت بھی منظور،احتساب
مزید پڑھیں :مریم نواز کا بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء سے وزیراعلیٰ ہاوس آنے کا فیصلہ
عدالت اسلام آبادنے نواز شریف کے بیٹوں کی جانب سے کیس کی بریت کے حوالے سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیئے،حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے رانا محمد عرفان پلیڈر مقرر،کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی،حسین نواز نے کمرہ عدالت
مزید پڑھیں :مخصوص نشستیں کیس، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج،پشاور ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ جاری
میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ، والدہ کی تدفین میں شامل نہ ہونے کا بہت دکھ ہے، یہ بات غلط ہے کہ ہم نے والدہ کا جنازہ نہیں پڑھا، ، 7 سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے، میاں نواز شریف نے مریم نواز کی اہلیت دیکھتے ہوئے ان پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا، ، سب کو خود سے سیکھنا چاہیے، لیکن یہ ضرور کہوں گا اس ملک میں رولز آف لاء کا
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان
مضبوط سسٹم ہونا چاہیے، ذاتیات پرکردارکشی کرنا ختم ہونا چاہیے ، بغیر کسی کیس کے جلاوطن کردیاگیا، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہو، میں پاکستانی شہری ہوں

متعلقہ خبریں