اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 8ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 41 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ ۔آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کےمطابق جون تا فروری تک پاکستان میں کاروں کے 46417 یونٹس کی فروخت ممکن ہوسکی جوکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد کم رہی
گزشتہ مالی سال کے دوران 78575 یونٹس کی فروخت میں تیزی دیکھی گئی۔1300 اور اس سے زائد سی سی کی کاروں کے 20373 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد کم رہی، 1300 اور اس سے زائد سی سی کی کاروں کے 36999 یونٹس کی فروخت ریکارڈ جبکہ1000 سی سی کے 4786 یونٹس کی فروخت ممکن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں53 فیصد کم رہی
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزادکشمیر اور ہاشوانی گروپ کے مابین معاہدہ ، 2 یاداشتوں پر دستخط
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000سی سی کے 10291 یونٹس فروخت ہوئے۔ اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 21258 یونٹس فروخت ہوئے، جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 31285 یونٹس کی فروخت ہوئے تھے۔















