کراچی (نیوزڈیسک)پشاو ر سے دوبئی جاتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 میں شدید تکنیکی خرابی سامنے آئی جب طیارے میں نصب تین نیوی گیشن سسٹم نے بیک وقت کام کرنا چھوڑ دیا.
پی آئی اے طیاروں کا نیوی گیشن سسٹم فیل ہونے پر کپتان نے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔پی آئی اے کے جہاز کا نیویگیشن سسٹم فضا میں پہنچ کرفیل ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی میں طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا
آئی این ایس کی ناکامی کی وجہ سے آٹو پائلٹ اور دیگر متعلقہ نظام بھی بند ہو گئے۔فلائٹ کپتان نے مہارت سے طیارے کو جناح انٹرنیشنل کراچی ایئرپورٹ پر اتارا۔ پی آئی اے کے ترجمان تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔