اہم خبریں

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منگل کو اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی ترقی کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-10 میں ایک
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری

پلاٹ، جس کی پیمائش 3.3 ایکڑ ہے، پہلے ہی اس مقصد کے لیے مخصوص کر دی گئی ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے پارک میں لگ بھگ پانچ سے چھ ہزار فری لانسرز کام کر سکیں گے۔اسی طرح پارک میں

لائبریری اور آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک مرکز کے لیے جگہیں بھی مختص کی جائیں گی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق پرائیویٹ آئی ٹی فرمیں پارک میں مختلف جگہوں کو کرائے پر رکھ کر اپنے دفاتر تعمیر کر سکیں گی۔حکام

نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر حکومت پاکستان کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا اور اسے 15 سال بعد مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں