لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے صوبے میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے لیے بھٹہ
مزید پڑھیں:مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی پابندی ،ثانیہ مرزا بول پڑیں
صنعتی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لیے فضائی
آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اجلاس میں سینئر وزیر نے طلباء کو ماحولیاتی سفیر بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تبدیلی کی کونسل بنانے کی بھی ہدایت کی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔