دہلی( نیوز ڈیسک )معروف سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پابندی کے خلاف بات کر دی۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مسجد اقصیٰ کی تصویر پوسٹ کی تھی اور اس پوسٹ میں
مزید پڑھیں:ملک میں ٹوئٹر چل رہا ہے ٹوئٹس بھی ہورہے ہیں، وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی پریس کانفرنس
لکھا تھا کہ رمضان کے پہلے دنوں میں ہی اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔اس پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے چونک کر کیپشن میں کہا جیسے سنجیدگی سے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ایک ہارٹ بریک ایموٹیکن بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کمپلیکس میں مزید اسرائیلی فوجی تعینات کیے گئے
ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے مکینوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔