اہم خبریں

طوفانی بارش ، سندھ اور بلوچستان کے شہر تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی ،کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کے باعث شہری بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے
مزید پڑھیں:سلنڈر پھٹنے سے8 افراد زخمی،2گھروں کی چھتیں گرگئیں

ساتھ بارش سے کئی درخت گر گئے۔دوسری جانب بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پنچگور اور نوشکی میں بادل برسے جب کہ نوکنڈی، مچھ، دالبندین سمیت دیگر علاقے ریت کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔محکمہ موسمیات کے

مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں