اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات؟ اہم پیش رفت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد نے الگ الگ اپیلیں دائر کر دیں ،

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات پر پابندی اور میڈیا کے حوالے سے خط سامنے آگیا

اپیلوں میں جیل ملاقات کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا ،بانی پی ٹی آئی اور فیصل جاوید اپیلوں میں فریق ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دیں ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری

مزید پڑھیں :نوازشریف کو اعلیٰ ترین پروٹوکول دینے کافیصلہ

کل سماعت کریں گے،بیرسٹرگوہر،عمر ایوب خان اور دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اس پر ہم مناسب احکامات جاری کریں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے

مزید پڑھیں :رمضان کے دوران صحت کے خدشات،سبسڈیز کا از سر نو جائزہ لینے پر زور

بیرسٹر گوہر کی درخواست پر سماعت کی،بیرسٹر گوہر کے وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ، وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار عمرایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرناچاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران الیکشن سےمتعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرناہے،جیل حکام ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے،جیل سپریٹنڈنٹ کو ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے۔

مزید پڑھیں :دہشتگردی کا خطرہ یا سینیٹ الیکشن، عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

متعلقہ خبریں