اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا۔
اوقاتِ کار پر تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عمل کریں گے۔
بینکوں میں پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دن کے ساڑھے تین بجے تک کام ہوگا۔ پیر سے جمعرات 2 سے 2:30 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔
جمعہ کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام ہوگا۔ پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین ہوگا۔
جمعہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین کیا جائے گا۔