اہم خبریں

رمضان المبارک : رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ کو رہا کر دیا گیا

11 مارچ کو بعد نماز عصر پشاور میں ہوگا۔اس کے علاوہ دیگر زونل اور ضلعی ہلال کمیٹی کے اجلاس بھی ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ تاہم حتمی اعلان ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی طرف سے ہوگا۔مولانا عبد الخبیر نے تمام

پاکستانیوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے انتظامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس ملک کی بہتری کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ خبریں